اسلام دشمنوں کی قبیح حرکت، پاکستانی فحش اداکارہ نے ایسی فلم بنا ڈالی کہ کسی بھی مسلمان کا خون کھول اٹھ


نیو یارک (نیوز ڈیسک) اسلام مخالف عناصر ہر وقت کسی نہ کسی سازش میں مصروف رہتے ہیں یا کسی نہ کسی طریقے سے مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔ اب فحش فلمیں بنانے والی ایک کمپنی نے Women of the Middlle Eastکے نام سے 5 اگست کو ایک فلم ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک اور انتہائی افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس میں کام کرنے والی اداکارہ بھی پاکستانی نژاد نادیہ علی ہے۔
فلم کی پروڈیوسر کیلی میڈیسن نے حال ہی میں ’وائس میگزین‘ کے ساتھ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اس فلم کا مقصد مسلم معاشروں میں عورتوں کے ساتھ روا رکھا جانے والے ظالمانہ سلوک بے نقاب کرنا ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس فلم میں اسلامی لباس کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں اور مسلم خواتین کی جس طرح تضحیک کی گئی ہے وہ بیان سے باہر ہے۔

اس میں ایسے فحش مناظر عکس بند کئے گئے ہیں جو مختلف اسلامی ممالک کی روایات اور قوانین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہیں۔تاہم غور طلب بات یہ ہے کہ پروڈیوسر کا انٹرویو کرنے والے میگزین ’وائس‘ نے بھی اس فلم کو انتہائی غیر مناسب اور مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کے مترادف قرار دیا ہے۔ فلم کی پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ اس نے اس سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستانی اداکارہ نادیہ علی سے رابطہ کیا تو اس نے بخوشی حامی بھرلی کہ یہ منفرد موضوع پر فلم عکسبند کروانے کا بہترین موقع ہے۔تاہم مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس فلم کی ریلیز پر پابندی لگائی جائے اور اس طرح غیر اخلاقی حربوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروع کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
Share on Google Plus

About Mr.Ikram

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment