اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے عملی سیاست میں قدم رکھنے کافیصلہ کرلیاہے اور و ہ آج شام کو ہری پور میں تین جلسوں سے خطاب کیلئے روانہ ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ عامر زمان کے حق میں ہری پورمیں تین جلسوں سے خطاب کرنے کیلئے روانہ ہوں گی جس سے ظاہر ہوتاہے کہ ریحام خان نے عملی سیاست میں قد م رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ریحام خان نے سیاست میں آنے کا پہلا قدم اسی علاقے سے اٹھائیں گیں جہاں وہ پیدا ہوئیں ،ریحام خان کا آبائی گاﺅں بھی ہری پور کے قریب واقع ہے جس کا نام گنیا ہے ۔
ریحام خان ہری پور میں دو سے تین روز کا قیام کریں گی اور اس دوران وہاں چار مختلف جلسوں سے پی ٹی آئی کے رہنما عامر زمان کے حق میں خطاب بھی کریں گی ۔
واضح رہے کہ پہلے جب ریحام خان نے عمران خا ن کے ہمراہ جلسوں اور انتخابی مہم میں جانا شروع کیا تھا یہی چہ مگوئیاں کی جانے لگی تھیں کہ ریحام خان سیاست میں قدم رکھ رہیں لیکن انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے سے صاف انکار کر دیا تھا لیکن آج وہ باقاعدہ طور پر ہری پور میں سیاسی جلسے سے خطاب کرنے کیلئے روانہ ہورہی ہیں جبکہ دوسری جانب عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارلیمانی اراکین کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں اہم سیاسی امور کا جائزہ لیا جارہاہے ۔a
0 comments:
Post a Comment