سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف 3 جماعتوں کی مشترکہ قرارداد منظور



کراچی: سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور فنکشنل لیگ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف پیش کردہ مشترکہ قرارداد منظورکرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن)، فنکشنل لیگ اور تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ارکان نے شدید احتجاج کیا اورزبردست نعرے بازی کی تاہم اسمبلی میں شورشرابے اورنعروں کی گونج کے باوجود ایوان نے الطاف حسین کےخلاف لائی گئی مشترکہ قرارداد منظورکرلی۔
قرارداد کے متن کے مطابق ایوان ملک میں بیرونی مداخلت کے الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتا ہے اورایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے سندھ کی تقسیم کے مطابے کو بھی مسترد کرتا ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیرونی مداخلت کے بیان پرالطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Share on Google Plus

About Mr.Ikram

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment