بجلی کے بلوں میں 2 نئے سرچارج عائد، وصولی بھی شروع کردی گئی


لاہور (آئی این پی) وفاقی حکومت نے2 نئے ٹیکسوں کے ذریعے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 53 پیسے سے 3 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے اور عوام کے علم میں لائے بغیر ہی جولائی کے مہینے میں آنے والے بلوں سے ان کی وصولی بھی شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں پر 2 نئے سرچارج فنانشل کاسٹ سرچار (ایف سی ایس) اور ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج (ٹی آر ایس) عائد ہوئے ہیں جن کے باعث بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 53 پیسے سے3 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے اور حکومت کو ان سرچارجز سے رواں سال کے دوران 120 ارب روپے اضافی وصول ہوں گے۔ وزارت و بجلی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئے سرچارج کے نفاذ سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2.53 روپے لے کر 3 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔
وزارت پانی و بجلی کے ایک ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بجلی کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اوقات کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 18.3 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 15 روپے فی یونٹ کردی گئی ہے جبکہ جو نئے سرچارج عائد کئے گئے ہیں ان کا بوجھ 200 یونٹ سے 300 یونٹ کے درمیان بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں پڑے گا۔
Share on Google Plus

About Mr.Ikram

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment