ترکی : سرکاری ملازمین کو دیر سے دفتر آنے کی مشروط اجازت




استنبول.......ترکی میں ایک گورنر نے سرکاری ملازمین کو اس شرط پر دیر سے دفتر آنے کی اجازت دے دی ہے کہ وہ یہ اضافی وقت ورزش کرنے میں لگائیں گے۔ترکی کے مغربی صوبے ایڈیئرنی کےگورنر درسن علی ساحن نے موٹاپے کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ بے شک ملازمین کام پر جلدی نہ آئیں لیکن ورزش ضرور کریں۔انہوں نے دفاتر میں ایک نیا پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملازمین کو ایک گھنٹہ تاخیر سے دفتر آنے کی اجازت ہوگی۔گورنر کی جانب سے صحت بہتر کرنے کی یہ پہلی کوشش نہیں ہے، جنوری میں انھوں نے عوامی عمارتوں کی پہلی تین منزلوں تک جانے کے لیے لِفٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔
Share on Google Plus

About Mr.Ikram

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment